Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi along with all political leadership addressing Grand Jirga regarding Merged District Kurram situation at Commissioner House, Kohat on Sunday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi along with all political leadership addressing Grand Jirga regarding Merged District Kurram situation at Commissioner House, Kohat on Sunday.
Date

کوہاٹ،یکم دسمبر2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز صوبہ کی سیاسی قیادت وسیاسی رہنماؤں کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کا دوہ کیا اور ضلع کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کی، گورنر خیبر پخونخوا کے ہمراہ کوہاٹ گرینڈ جرگہ میں شرکت کرنیوالوں میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر سیفران انجنئیر امیر مقام،اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا،قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئرمین سکندر حیات شیر پاؤ، جے یو آئی(س) کے حافظ عبدالرافع، مولانا عبدالواحدخطیب، جماعت اسلامی کے صوبائی صدر پروفیسر ابراہیم، شیعہ علماء کونسل کےمرکزی نائب صدر مولانا رمضان توقیر، مسلم لیگ ق کے انتخاب چمکنی، نیشنل ڈیموکریٹیک موومنٹ کی بشریٰ گوہر اور سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری شامل تھے۔ گرینڈ جرگہ کی نظامت کے فرائض کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ نے انجام دئے، جرگہ میں ضلع کرم میں حالیہ واقعات میں شہید افراد کے درجات بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضلع کرم میں پایئدار امن کیلئے پشتون مشران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سیاسی مشران و علاقہ عمائدین ہی ہمیشہ علاقائی تنازعات کے مستقل خاتمہ کا سبب بنے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام سیاسی قائدین کا شکرگزار ہوں کہ وہ آج میرے ساتھ اس گرینڈ جرگہ میں تشریف لائے،کرم کے عوام ہمارے اپنے لوگ ہیں، آج تمام سیاسی قیادت اپنے ہی لوگوں کیلئے یہاں جمع ہے، جرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلئے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلئے تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن صوبہ کے عوام کے مفاد پر سب یکجا ہیں،ہمیں متحد ہو کر صوبہ کے امن دشمنوں کی نشاندہی کرنی ہوگی،قیام امن کیلئے عوام کے تعاون سے سخت ترین ایکشن ناگزیر ہے،گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبہ کو آگ میں جھلستے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہیں،ضلع کرم کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے زریعئے محبت و امن کا پرچار کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں سے دربدری اور جنازے اٹھانے کا درد ہم پشتونوں سے زیادہ کون سمجھ اور جان سکتا ہے،علماء کرام اپنی مٹی کے لیئے فروغ امن اور باہمی بھائی چارے، محبت و برداشت کی بات کریں،تمام تنازعات و جنگوں کا اختتام مزاکرات پر ہی ہوتا ہے،
گرینڈ جرگہ سے وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین،جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم،قومی وطن پارٹی کے سکندر حیات شیرپاؤ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی بشری گوہر، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری، میئر کوہاٹ قاری شیر زمان، جسٹس ابن علی، احمد ابراہیم پراچہ، آصف پراچہ، حاجی نور جت، مولانا عبداللہ واحد اور دیگر قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا۔#