Date
لاہور، 3 دسمبر 2024
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی دورہ لاہور کے موقع پر بنوں میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد زوہیب الدین کی لاہور رہائشگاہ پہنچے اور شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین کے اہلخانہ سے ملاقات کی، گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین کے اہلخانہ سے تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور شہید کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی. گورنر خیبرپختونخوا نے ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نے شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا، شہداء اور ان کے ورثاء پوری قوم کا فخر ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاک فوج کے ایک بہادر شہید آفیسر کے اہل خانہ سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، شہداء کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں.