Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by Supreme Court Bar Association delegation led by Fida Bahadar Advocate at Governor House on FRIDAY.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by Supreme Court Bar Association delegation led by Fida Bahadar Advocate at Governor House on FRIDAY.
Date

پشاور، 6دسمبر2024

    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نمائند وفد نے فدا بہادرایڈوکیٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں عائشہ ملک ایڈوکیٹ، سوار خان ایڈوکیٹ، گوہررحمان خٹک ایڈوکیٹ اور لاجبرخان ایڈوکیٹ اوردیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر گورنرنے وفد کو مسائل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے گورنرنے جمہوریت کے استحکام کے لئے وکلاء کا کردار اہم رہا ہے۔ وکلاء نے ہمیشہ ملکی استحکام، ترقی و خوشحالی اورجمہوریت کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے،عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھی وکلاء برادری بھرپور کردار اد ا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام کو بہتر اور صحیح خطوط پر استوار کرنے کے لئے عدل و انصاف کا قیام انتہائی ضروری ہے۔#