پشاور 7 دسمبر 2024
گورنر ہاؤس پشاور میں ہفتہ کے دن پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے زیراہتمام کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چند، کشور کمار،فرزنداللہ وزیر، پادری یوسف یونس، ریورنٹ شہزاد مراد سمیت صوبہ بھر سے اقلیتی برادری کے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا نے مسیحی برادری و دیگر اقلیتوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی،تقریب میں کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کی خصوصی دعا کی گئ اور کرسمس گانا بھی سنایا گیا,تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں کرسمس تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ بحثیت پاکستانی شہری ہماری خوشیاں سانجھی ہیں،کرسمس کا تہوار محبت، بھائی چارے، اور امن کا پیغام دیتا ہے،دعا گو ہوں کہ کرسمس کی یہ خوشیاں ملک میں امن، خوشحالی، اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور آئین پاکستان ان کے تحفظ اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو سب سے زیادہ حقوق دئیے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار نہایت اہم ہے۔مسیحی برادری کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات قابل تعریف ہیں،مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان میں امن ومحبت کو پروان چڑھایا ہے، تقریب میں مسیحی برادری کیجانب سے ایڈورڈز کالج کا معاملہ اٹھانے کے جواب میں گورنر نے کہا کہ ایڈورڈز کالج صوبہ کا قیمتی اثاثہ ہے اسکو اپنی پرانی شکل میں بحال کریں گے، انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہر 10 دن کیبعد اوپن ڈے مختص کیا ہے جس میں کسی پر کوئی پابندی نہیں ہو گی،
تقریب میں مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئ اور دیگر مختلف تحائف بھی پیش کیے گئے.#