Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi listening public issues during PUBLIC DAY at Governor House Peshawar on TUESDAY.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi listening public issues during PUBLIC DAY at Governor House Peshawar on TUESDAY.
Date

پشاور،10 دسمبر2024 گورنر ہاؤس پشاور میں منگل کے روز پبلک ڈے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، پبلک ڈے کے پہلے روز گورنر ہاؤس پشاور میں پشاور سمیت صوبہ بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔شہریوں نے وفاقی و صوبائی محکموں سمیت دیگر معاشرتی و سماجی مسائل سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا کو تحریری و زبانی مسائل بیان کئے۔گورنر ہاؤس میں شام 4 بجے تک پبلک ڈے میں صرف شہریوں کی شکایات و مسائل سننے اور انکا حل یقینی بنایا گیا۔گورنرنے تمام مصروفیات ترک کر کے صرف صوبہ کے شہریوں کیلئے انکے درمیان موجود رہے۔گورنر نے بعض شکایات پر فوری احکامات صادر کئے جبکہ بعض مسائل و شکایات کو متعلقہ محکموں کو بجھوایا گیا۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ شہریوں کے مسائل و شکایات کے حل کیلئے گورنر ہاؤس میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا ہے،ہر 10 روز بعد گورنر ہاؤس میں پبلک ڈے مختص کر کے گورنر ہاؤس میں عام شہریوں کی رسائی کو آسان بنا رہے ہیں،۔شہریوں نے گورنرفیصل کریم کنڈی کے اس اقدام کو سراہا اور کہاکہ پبلک ڈے کے انعقاد سے نہ صرف صوبے کے عوام کو گورنرتک رسائی آسان بنادی گئی ہے بلکہ ان کے مسائل وشکایات کا ازالہ بھی ہورہاہے۔#