Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi and Federal Minister Religious Affairs Chaudhry Salik Hussain addressing Interfaith Harmony Conference at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi and Federal Minister Religious Affairs Chaudhry Salik Hussain addressing Interfaith Harmony Conference at Governor House.
Date

پشاور،11 دسمبر2024

    گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ہمارا ملک مذہبی ہم آہنگی کی ایک عمدہ مثال ہے،مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اولین چیز برداشت اور محبت قائم رکھنا ہے،خیبر پختونخوا ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، نفرت انگیزی اور عدم برداشت کے کلچر کو پیدا ہونے سے ہم سب نے ملکر روکنا ہے، صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے تو سیاحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی آئے گی۔
    ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں وفاقی وزیربرائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے شرکت کی جبکہ خیبر پختونخوا میں مقیم تمام مذاہب کے نمائندوں، علماء کرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک تھیں، کانفرنس سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، آل پاکستان ہندورائٹس موومنٹ کے سرب دیال، مسؤل تنظیم المدارس خیبرپختونخوا مولاناڈاکٹرعبدالناصرلطیف، بہائی کمیونٹی پشاور کے نمائندہ فواداختری،وفاق المدارس سلفیہ پشاور کے عمیرعبدالعزیزنورستانی، قومی اقلیتی کمیشن کے رکن پروفیسر ڈاکٹرسارہ صفدر، جامعہ عارف حسینی کے علامہ عابدحسین شاکری، سکھ کمیونٹی پشاور سے منمیت کور، بشپ آف پشاور ہمفری سرفرازپیٹر، خطیب جامع مسجد مہابت خان مولانامحمدطیب قریشی، سابق رکن صوبائی اسمبلی کیلاش برادری وزیرزادہ نے ملکی امن وسلامتی میں بین المذاہب ہم آہنگی کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی۔
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  قیام امن کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سے گورنر ہاؤس پشاور میں کانفرنس کے انعقاد پر وزارت مذہبی امورکوخوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں صوبہ میں مقیم تمام مذاہب کی قیادت کی موجودگی اس صوبہ کا حسن اور محبت کا واضح ثبوت ہے،تمام مذاہب کا خوبصورت گلدستہ بتا رہا ہے کہ ہم ملک میں قیام امن اور ترقی کیلئے یکجا اور متحد ہیں، انہوں نے کہاکہ باہمی اخوت، بھائی چارے اور مضبوط سماجی رابطے ہماری اجتماعی کامیابی یقینی بنا سکتے ہیں، صوبہ میں مقیم تمام مذہبی قیادت کوایک دفعہ پھر متحد ہو کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔گورنرنے کہاکہ کرم میں زمینی تنازع نے فرقہ ورانہ فسادات کی شکل اختیار کر لی، بیگناہ قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، اس صوبہ کے امن کیلئے ہم سب نے ہی مل بیٹھ کر کردار ادا کرنا ہے،ہماری شناخت پاکستانی ہے اور بحثیت پاکستانی شہری ملکی وقار کا تحفظ ہمارا فرض بنتا ہے،
انہوں نے کانفرنس میں موجودعلماء کرام، اقلیتی برادری کی قیادت کی مذہبی ہم آہنگی اور ملکی ترقی کیلئے اجتماعی سوچ و تجاویز پرانہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔#