Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi along with former federal minister Saleem Saifullah Khan and CEO Asad Saifullah Khan inaugurates 3MW Solar syestem at Kohat Textile Mils.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi along with former federal minister Saleem Saifullah Khan and CEO Asad Saifullah Khan inaugurates 3MW Solar syestem at Kohat Textile Mils.
Date

کوہاٹ۔12دسمبر2024

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کی شام کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز میں 3 میگا واٹ سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان، ملز ہذاکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسد سیف اللہ خان، کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ اور دیگر کاروباری شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔3 میگا واٹ سولر سسٹم پر 40کروڑ روپے  لاگت آئی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کو اسد سیف اللہ خان نے ملز کا دورہ بھی کرایا اور پیداوری لاگت اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے جدید رجحانات سے مستفید ہونا لائق ستائش ہے اس اقدام سے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی معاشی آسودگی ہوگی۔انہوں نے ضلع کرم سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کرم کی ہر ممکن امداد جاری رکھی جائے گی۔لہٰذا صوبائی حکومت ضلع کرم میں امن وامان مستحکم کرنے کیلئے جرگوں کے عمل کو جلد مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والوں کیلئے خیموں، کمبلوں اور خوراک کا بندبست کیا جا چکا ہے۔ اس حوالہ سے ہلال احمر خیبرپختونخوا کا بھرپور کردار قابل تحسین ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ ضلع کرم کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے جرگوں کی مکمل تفصیلات ضلعی انتظامیہ سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں امن کی بحالی میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کارخانوں اور ملک میں چلنے والی فیکٹریوں میں اب سولر سسٹم ہی نصب کئے جارہے ہیں اس کاکریڈٹ وفاقی حکومت کو جاتا ہے جس نے شمسی توانائی کی پلیٹوں پر لگنے والے ٹیکس کو چھوٹ دی۔ اس وجہ سے اب ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مذکورہ مل میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔