Date
اسلام اباد 12 دسمبر 2024
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں انکے دفتر میں ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی. گورنر نے مرحومہ کی مغفرت، سردار ایاز صادق اور غمزدہ خاندان کے دیگر افراد کیلئے صبر جمیل کی دعا کی. وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے.#