Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing peace conference arranged by National Peace & Justice Council at Governor House Peshawar on THURSDAY.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing peace conference arranged by National Peace & Justice Council at Governor House Peshawar on THURSDAY.
Date

پشاور، 19 دسمبر 2024

    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ امن کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے اور اس کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔امن و امان ایک ایسا اثاثہ ہے جو نہ صرف ہماری روزمرہ زندگی کو آسان بناتا ہے بلکہ ملک کو عالمی سطح پر ایک مقام دیتا انتہائی افسوس و دکھ ہے کہ خیبر پختونخوا صوبہ اس وقت شدید بدامنی سے دوچار ہے۔ہمیں فسادات، تنازعات کی جڑ کو پکڑنا ہو گا، جب تک ہم بنیادی وجوہات کو نہیں دیکھیں گے ہم امن و امان سے جڑے مسائل کو حل نہیں کر پائیں گے۔
    ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں قومی امن و انصاف کونسل کے زیراہتمام ملکی امن و استحکام سے متعلق تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبہ میں قیام امن کیلئے خدمات کے اعتراف میں نیشنل پیس ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔ تقریب میں چیئرمین نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل میاں عبدالوحید، وائس چیئرمین محمداسلم اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین کی بھاری تعداد شریک تھی۔تقریب میں چیرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل میاں عبدالوحید نے ادارہ کے زیراہتمام ملک میں امن،سماجی و مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے خدمات و فرائض سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ ادارہ کے 8 ہزار سے زیادہ عہدیدار ہیں جبکہ پاکستان سمیت 150 ممالک میں یہ ادارہ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے امن و انصاف کیلئے نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے کردار کو سراہا اورکہاکہ معاشرے سے دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت، اور سماجی ناانصافی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان کی نوجوان نسل کو دنیا بھر میں امن کا سفیر بننا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت اختلافات کو ختم کرنے اور ایک مضبوط اور پرامن پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا ہے۔گورنرنے کہاکہ ضلع کرم کے عوام کو جلتی ہوئی آگ میں جلنے کیلئے نہیں چھوڑسکتے،صوبہ میں امن و امان سے متعلق علماء و مشائخ کو گورنر ہاؤس مدعو کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ضلع کرم میں انسانی زندگیاں مفلوج ہو چکی ہیں، صوبائی و وفاقی حکومتیں وہاں امن کے قیام میں تاحال کامیاب نہیں ہو رہی ہیں، سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ضلع کرم میں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے آگے آئے۔