Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with Federal Minister for Petroleum Musadeq Malik at his office in Islamabad on MONDAY.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with Federal Minister for Petroleum Musadeq Malik at his office in Islamabad on MONDAY.
Date

اسلام آباد، 23 دسمبر 2024 ب

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کے دفتر کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خیبر پختونخوا میں توانائی کے منصوبوں، گیس کی ترسیل اور پیٹرولیم کے شعبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا کے عوام کو توانائی کی فراہمی میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں کوٹ پلک میں حال ہی میں دریافت ہونے والے قدرتی گیس کے وسائل پر کام تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو قدرتی گیس کی فراہمی کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے خیبر پختونخوا میں توانائی کے منصوبوں کو مزید فعال بنانے اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی کے شعبے میں شفافیت، جدت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔