
Date
اسلام آباد، 11 جون 2025
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے انکی رہائشگاہ اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری شجاع خانزادہ المعروف شازی خان ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی بھی موجود تھے ، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، خیبرپختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور ، 26 مئی کو پشاور میں پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاؤ مہم کے احتجاجی مظاہرہ میں پرامن کارکنوں پر شیلنگ اور بے بنیاد مقدمہ جات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا، مرکزی سیکرٹری جنرل نے موثر احتجاج پر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا۔