GOVERNOR KHYBER PAKHTUNKHWA FAISAL KARIM KUNDI BEING PRESENTED KSL OFFICIAL SHIRT BY KASHMIR SUPREME LEAUGE REPRESENTATIVE DELEGATION LED BY CHAIRMAN MASOOD AHMAD KHAN AT ISLAMABD.

KSL
Date

ISLAMABAD: JUNE 14, 2025.
کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، وفد میں پراجیکٹ ڈائریکٹر عبد السمیع خان ، برینڈ ایمبیسیڈر ڈاکٹر افشاں ملک بھی موجود تھیں ، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں کشمیر سپریم لیگ نے وفد نے گورنر کو خیبرپختونخوا میں کے ایس ایل کے لیئے ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالہ سے جاری کوششوں سے آگاہ کیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ صوبائی حکومت عملی طور پر کرکٹ کے فروغ کے لیئے سنجیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ایبٹ آباد میں عالمی معیار کا سٹیڈیم اور اسکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوٹل بنایا جاسکتا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیبرپختونخوا میں پشاور ، ایبٹ آباد ، جنوبی اضلاع میں معیاری سٹیڈیم قائم کرنے چاہئیں ،انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبہ کے کرکٹرز کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیئے گورنر ہاؤس بھرپور تعاون فراہم کرے گا