Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi attends a ceremony hosted by Former federal minister Dr, Muhammad Amjid to pay special tribute to Dr. Afshan Malik at islamabad.

AFSHAN
Date

ISLAMABAD: JUNE 14, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عالمی اعزازات حاصل کرنے پر ڈاکٹر افشاں ملک کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے گزشتہ چند روز سے ڈاکٹر افشاں ملک کی کامیابیوں کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے یہ بلاشبہ ہمارے ملک میں خواتین کی کامیابیوں کو سراہنے کا عملی ثبوت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر، اسلام آباد گروپ کے چئیرمین اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجدکی میزبانی میں ڈاکٹر افشاں ملک کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کے علاوہ، پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان، ڈاکٹر افشان ملک اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و افراد شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈاکٹر افشان ملک کی کامیابی انکی ان کی بلند ہمتی اور بلند حوصلے کا پیغام دیتی ہیں، انہوں نے کہا انکے لئے یہ بات انتہائی مسحورکن ہے کہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو خلیفہ بننے کا شرف حاصل ہوا  ہے، ڈاکٹر افشاں ملک نے عملی طور پر ثابت کیا کہ حوصلے بلند ہوں تو خواتین زندگی کے ہر میدان میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا سکتی ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ بحثیت گورنر خیبر پختونخوا خواتین کی خودمختاری انکے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے،خیبرپختونخوا صوبہ کی ہونہار، باصلاحیت اور پرعزم خواتین کو گورنر ہاؤس پشاورکیجانب سے مکمل معاونت اور سربراہی میسر ہو رہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایک عورت کی کامیابی صرف اس تک محدود نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک خاندان کی کامیابی ہوتی ہے اور جب خاندان خوشحال ہوں تو معاشرہ خوشحال ہوتا ہے اور معاشرتی خوشحالی ملک و قوم کی مجموعی ترقی و خوشحالی کا سبب بنتی ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر افشاں اپنے ساتھ دوسری خواتین کو بھی ترقی کے اس سفر میں اپنے ساتھ شامل کریں گی۔#