
PESHAWAR: JUNE 17, 2025
Maven Mind Consultants گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے
کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں سینیئر ماہرین حامد ریاض ، نادیہ خان ، ڈاکٹر قدوس یوسف شامل تھے ، ملاقات میںصوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، بین الاقوامی تعاون اور تعلیمی اداروں کی صنعتی شعبے سے شراکت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی جامعات کو برطانیہ کی معروف یونیورسٹیوں سے الحاق دلانے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا، تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیقی مواقع میسر آ سکیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی انڈسٹری کولیبوریشن کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی مہارت اور روزگار کے مواقع میسر آئیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی شعبے کی بہتری اور نوجوانوں کو عالمی سطح پر مؤثر کردار کے لیے تیار کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس ہر ایسے تعلیمی و تحقیقی اقدام کی مکمل حمایت کرے گا جو صوبے کے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے میں مددگار ہو۔وفد نے فروغ علم ، یوتھ انگیجمنٹ اور وویمن امپاورمنٹ کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا