A REPRESENTATIVE DELEGATION OF BASEBALL SPORTS PLAYER LED BY MR. NAUMAN KHAN PRESIDENT PAKISTAN BASEBALL ASSOCIATION KP MET WITH GOVERNOR KHYBER PAKHTUNKHWA FAISAL KARIM KUNDI AT GOVERNOR HOUSE PESHAWAR.

bASEBAL
Date

PESHAWAR: JUNE 18, 2025.

خیبرپختونخوا بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر نعمان خان کی قیادت میں کھلاڑیوں کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، سابق صوبائی وزیر عدنان جلیل بھی اس موقع پر موجود تھے ، وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو بتایا کہ بیس بال میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں مگر صوبائی حکومت توجہ نہیں دی رہی ہم نے متعدد بار رابطہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہمارے ٹیم میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہوں نے انڈیا کی ٹیم کو شکست دیکر ملک کا نام روشن کیا مگر ہمیں سرپرستی حاصل نہیں ، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے آپ جیسے نوجوانوں پر ہمیں فخر ہے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا لائق ستائش ہے صوبہ میں بیس بال کے کھلاڑیوں کے لیئے گراؤنڈ نہیں ہے ، کرکٹ سمیت پر کھیل سے وابسطہ نوجوانوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے میرا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبہ کے مفاد کے بجائے کرپشن اور بدامنی کے فروغ پر توجہ مبذول کیئے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ بیس بال ایسوسی ایشن کہ سرپرستی کے لیئے ہرممکن کردار ادا کرونگا انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت سے بھی اس حوالہ سے بات کی جائے گی