Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by representative delegation of merchants led by ex mpa khalid waqar chimkani at governor house peshawar

merchants
Date

PESHAWAR: JUNE 19, 2025.

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی سے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق خالد وقار چمکنی کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی ،  وفد می ایسپاء ویزہ کمیٹی کے چیئرمین مشتاق خان ، ذوالفقار صدیق ، محمود شاہ ، پیپلز بزنس فورم کے عبدالولی ترابی ،  عاقل خان ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل چمکنی کے صدر ازلان ،  عبدالغفور جان اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا خیبرپختونخوا تحصیل چمکنی ضلع پشاور کے کوآرڈینیٹر محمد عمران خان شامل تھے ،  گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کے  مسائل پر انہیں حل کرنے کے مکمل یقین دھانی کرائی ۔ اس موقع پر جیمز سٹون کے سابقہ صدرِ اور  ایسپاء ویزہ کمیٹی کے چیئرمین مشتاق خان نے باضابط طور پر اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے سابقہ ایم پی اے خالد وقار چمکنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ۔