Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by foreign medical young doctors association delegation at Governor House Peshawar .

Young
Date

PESHAWAR: JUNE 20, 2025.

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فارن میڈیکل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر طاہر سکندری، ڈاکٹر عدنان خان اور ڈاکٹر کفایت اللہ نے ملاقات کی ، گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز کی خدمات اور انکو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا اسپیشلی ان ڈاکٹرز کی مسائل پر زور دیا گیا جو کہ دو سالوں سے لائسنس کے انتظار میں بیٹھے ہیں جس پر گورنر خیبر پختنخواہ فیصل کریم کنڈی صاحب نے فورا حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ڈاکٹر طاہر سکندری نے گورنر خیبرپختونخوا کو پی ایم ڈی سی سے متعلق  فارن گریجویٹ ینگ ڈاکٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت ہاؤس جاب تک فراہم نہیں کرتی جس کے لیے ڈاکٹرز  خیبر پختون خواہ کے بجائے پنجاب جاتے ہیں.  ڈاکٹر طاہر سکندری نے گورنر کو بتایا کہ فارن گریجویٹس کے لیئے پی ایم ڈی سی لائسنس کے پاسنگ مارکس پچاس فیصد سے ستر فیصد کرنے کا فیصلہ  ناانصافی پر مبنی ہے ،وفد نے گورنر خیبر پختنخواہ فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا