
PESHAWAR: JUNE 20, 2025.
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کے روز آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد میں ملک یعقوب اعوان، ایم ایم علی، حافظ محمد زاہد، سفیان علی فاروقی، محمد اسلم سیال، ممتاز اعوان، معاویہ ظفر، محمد بلال، ڈاکٹر عمر شہزاد، ڈاکٹر سعدیہ شہزاد،ناز پروین،بشری فرخ،تابندہ فرخ،ثمینہ قادر،نیلوفر سمیع،رانی عندلیب اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو تنظیم کی ادبی خدمات سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ گورنرنے اپووا کی ادبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی ادبی میدان میں کاوشیں قابل تعریف بھی ہیں اور قابل تقلید بھی۔ گورنرنے اس موقع پر تنظیم کے اراکین کو سوینئرزدیے اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔وفد کی جانب سے گورنر کو اعزازی شیلڈ دی گئی اور ادبی حلقوں کی سرپرستی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا گیا۔#