
PESHAWAR: JUNE 22, 2025.
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملک بھر سے آئے سوشل میڈیا انفلونسرز اور ایکٹیویٹس نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے ہمیں ضروری اور عملی اقدامات اٹھانے ہونگے اس مسئلہ پر پالیسی بنادینا یا بیان بازی کرنا کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ورنہ ہمیں آنے والے دنوں میں بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا ملک بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں میں خیبر پختون خواہ سرفہرست ہے ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج روشن کرنا انتہائی ضروری ہے گورنر ہاؤس اس مشن پر عملی اقدامات اٹھارہا ہے ، صوبائی حکومت ہر لحاظ سے صوبائی معاملات میں عدم دلچسپی لے رہی ہے اور صوبہ میں صرف اور صرف کرپشن پر توجہ ہے انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں اراضی کے تنازعات ہیں کو فرقہ وارانہ اور نسلی تصادم میں تبدیل ہو جاتے ہیں ،گورنر ہاؤس میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے انہیں ہر قسم کی تقریبات میں بھی مدعو کیا جاتا ہے ، نوجوانوں نے گورنر سے مختلف موضوعات پر سوالات بھی کیئے انہوں نے صوبہ میں وویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ اور صوبہ کا روشن چہرہ واضح کرنے کے حوالہ سے گورنر کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا