Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on Chief Minister Sindh Syed Murad Ali Shah at Karachi and congratulate him on passing annual budget of the Sindh Province.

CM
Date

KARACHI: JUNE 26, 2025.
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر نے حالیہ مالی سال 2025-26 کا صوبائی بجٹ کامیابی سے منظور کروانے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو عوام دوست، حقیقت پسندانہ اور متوازن قرار دیتے ہوئے خصوصاً اس امر کو سراہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے اخراجات دیگر تمام صوبوں کی نسبت نہایت محدود اور کفایت شعار رکھے گئے، جو ایک مثبت مثال ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود تھے۔ گورنر نے دونوں وزراء کی کارکردگی اور عوامی خدمات کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت اپنی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبہ جات کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کا سفر اسی عزم سے جاری رکھے گی۔