Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by delegation of district kurram elders at islamabad on sunday.

delegation
Date

ISLAMABAD: JUNE 29, 2025.

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم کے قبائلی عمائدین مولانا قوت خان پاڑہ چمکنی ، ملک امجد خان پاڑہ چمکنی نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں چئیرمین ہلال حمر خیبرپختونخوا ملک حبیب اورکزئی بھی موجود تھے ، ملاقات میں متاثرین کرم کو درپیش مسائل ، روڈ کی بندش سے پیدا صورت حال اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ، وفد نے ہلال احمر خیبرپختونخوا کی جانب سے متاثرین کرم کی ہرممکن حد تک مدد کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن خود آئند ہے اس مسئلہ کے حل کی بنیادی زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے جسکی غفلت لاپرواہی سے روڈ کی بندش سمیت دیگر معاملات تاحال حل نہیں ہورہے ، انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس اور ہلال احمر مستقبل میں بھی متاثرین کرم کی بلا امتیاز مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی