
ISLAMABAD: JUNE 29, 2025.
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسکور فاؤنڈیشن کے بانی مسٹر یولن وانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں نوجوانوں کی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ معاشرے میں امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے کر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ صوبے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر یولن وانگ نے گورنر کو خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے اپنے تعاون کی پیشکش کی اور کھیلوں کے مختلف پروگراموں میں شمولیت پر بھی گفتگو کی۔ گورنر نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں گورنر ہاوس ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا، ملاقات میں حماد کاکڑ بھی موجود تھے