Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi IN A GROUP PHOTO WITH THE MEMBERS OF HAZARA JOURNALISTS ASSOCOATION WHO called on HIM AT ISLAMABAD on SUNDAY.

Hazara
Date

ISLAMABAD: JUNE 29, 2025.

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے  صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ کی قیادت میں  وفد کی ملاقات،  وفد میں جنرل سیکرٹری عادل خان، سینئرنائب صدر نوید الرحمان، جوائنٹ سیکرٹری شیراز احمد، شیرازی،  سینئر صحافی اشتیاق عباسی،  سیدنوید جمال،  قیصر تنولی، سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی، شکیل پسوال و دیگر شامل تھے . اس موقع پر گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  یہ صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے اگر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چاہتی تو آدھے گھنٹے میں ہیلی کاپٹر آسکتا تھا مگر ان کی ترجیحات عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں بلکہ لوٹ مار ہے، صوبے کے عوام نااہل حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہیں،  سوات، سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے، پی ٹی آئی کے بارہ سالہ اقتدار نے پختونخوا کے انتظامی ڈھانچے کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے  کیلئے آواز بلند کی،  صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح کا تعاون کریں گے، اس موقع پر صدر ہزاری جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد نے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا.