Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by delegation of Mansehra Bar Association led by president Shah Jahan Swati in Islamabad on Monday.

BAr
Date

ISLAMABAD: JUNE 30, 2025.

مانسہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر شاہ جہاں خان سواتی کی قیادت میں گورنر ہاؤس اسلام آباد میں گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پی ایل ایف کے صدر شیخ نور الامین ، بار کے جنرل سیکرٹری قاسم جہانگیری، جوائنٹ سیکرٹری عدنان کھٹانہ، فنانس سیکرٹری نوابزادہ معظم، لائبریری سیکرٹری افتخار احمد، ایگزیکٹو ممبران عبد القیوم اور حسنان یوسف  شامل تھے ،ملاقات کے دوران وکلاء کو درپیش مسائل، بار ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود اور قانونی برادری کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر نے وکلاء برادری کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انصاف کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے گورنر ہاؤس بھرپور تعاون فراہم کرے گا