Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with a delegation of medical students of Rehman Medical Institute Peshawar at Governor House on Monday.

RMi
Date

PESHAWAR: SEPTEMBER 1st 2025:

رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، وفد کی قیادت ڈاکٹر حسیب کررہے تھے وفد نے گورنر کو ستمبر میں سالانہ ریسرچ کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے بریفنگ دی ، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں جدید تحقیق مریضوں کو جلد صحت یاب کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سیمینار ، ورکشاپ کلچر کا فروغ انتہائی ضروری ہے اس حوالہ سے گورنر ہاؤس نے ہمیشہ حوصلہ افزا کردار ادا کیا ہے ،