Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi inaugurates NADRA Centre at Kirri Khaisor Tehsil PaharPur District Dera Ismail Khan on Sunday.

Office
Date

DERA ISMAIL KHAN: SEP 28, 2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر ڈی آئی خان کے نواحی علاقے کڑی خیسور میں نادرا سنٹر کا افتتاح کیا. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا خالد عنایت اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا کو نادرا سنٹر سے متعلق بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا سنٹر کے افتتاح سے ڈی آئی خان شہر سے دور مضافات کی مقامی آبادی کو نادرا سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی،  کڑی خیسور نادرا سنٹر کو جدید تقاضوں کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیاہے. گورنر نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پہاڑ پور میں نادرا دفتر کے قیام سے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، کڑی خیسور نادرا دفتر سے مقامی ہزاروں افراد کو نادرا خدمات میسر آئیں گی. انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوامی سہولیات کو یقینی بنانا ہے، بہت جلد تحصیل پہاڑ پور میں پاسپورٹ دفتر کا بھی افتتاح کیا جائے گا، عوام علاقہ نے جو اعتماد کیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے. #