Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi in a meeting with Managing Director NESPAK Muhammad Zargham Eshaq Khan who called on him at his residence in Islamabad on Tuesday.

NESPAK
Date

ISLAMABAD: SEP 30, 2025:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے محمد زرغام اسحاق خان، ایم ڈی اینڈ صدر نیسپاک نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں  ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے میں زیرِ عمل اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے کہا کہ نیسپاک کا تجربہ اور تکنیکی قابلیت خیبرپختونخوا کی ترقی میں ایک اہم اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، پلوں، تعلیمی اداروں، اور واٹر ریسورس منصوبوں پر نیسپاک کی خدمات تیز کرنے سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔محمد زرغام اسحاق خان نے بتایا کہ نیسپاک خیبرپختونخوا میں متعدد اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں Khyber Pass Economic Corridor کے ماسٹر پلان منصوبے، صوبائی تعلیمی عمارات کی ڈیزائن و نگرانی کی خدمات، اور اہم ڈیم و واٹر ریسورس کام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دے رہی ہے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوں اور معیارِ کار میں کمی نہ آئے۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ مشترکہ منصوبہ بندی اور شفاف نگرانی کے ذریعے منصوبوں کی تکمیل میں سرعت لائی جائے گی۔ اس موقع پر یہ طے پایا کہ نیسپاک جلد ہی صوبے کے دیگر اضلاع خصوصا ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی پلان کا خاکہ پیش کرے گی تاکہ ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت کا دائرہ وسیع کیا جاسکے ،