ISLAMABAD: FEB 27, 2026:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کے سینیئر ٹی وی اینکرز کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
افطار ڈنر میں مختلف قومی ٹی وی چینلز سے وابستہ معروف اینکرز اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فیصل ممتاز راٹھور ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری ،پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنماء سنیٹر شیری رحمان ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن ، رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی اس موقع پر موجود تھیں
اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور خیبرپختونخوا کو درپیش چیلنجز سمیت اہم امور پر غیر رسمی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور قومی شعور کی بیداری میں اس کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت معاشرے میں ہم آہنگی اور استحکام کو فروغ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور صوبے میں امن، ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام ادارے مشترکہ کاوشیں کر رہے ہیں۔
تقریب کے شرکاء نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے افطار ڈنر کے انعقاد کو خوش آئند قرار دی