Date
LAHORE: APR 3, 2026:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی، ملکی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ، قومی یکجہتی کو مستحکم بنانے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیااور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبوں کے درمیان مؤثر روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔