پشاور: 10 مئی 2026
گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے جشنِ فتح کے سلسلے میں پشاور میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب میں شرکت کی اور کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور 102 بریگیڈ برگیڈیئر منتظر صقحب کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔تقریب میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سول افسران ، سول سوسائٹی کے ممبران ، اسکول کے طلبہ، اور مسلح افواج کے افسران، جوانوں نے شرکت کی ۔تقریب میں شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شہداء کے بلند درجات اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی حاضرین کو سنایا گیا ۔آخر میں مہمانِ خصوصی نے پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا ۔