گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ضم اضلاع کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، خیبر، سابقہ ایف آرز بنوں، کوہاٹ سے گورنمنٹ کالجز کے لیکچررز کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
ضم اضلاع میں پراجیکٹ کے تحت بھرتی ہونیوالے گورنمنٹ کالجز کے لیکچررز نے گورنر سے بحالی کیلئےدرخواست کی۔
42 کے قریب لیکچرزز کو منیجنگ یونٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے معطل کیا گیا ہے، وفد
نوجوان لیکچررز ضم اضلاع کے کالجز میں اپنے فرائض ایمانداری و انتہائی محنت سے انجام دے رہے ہیں، وفد
گورنر کا متعلقہ حکام سے فوری رابطہ، لیکچررز کو بحال کرنیکی ہدایت جاری کر دیں
لیکچررز کو معطل نہیں کیا جائے گا لیکن آپ لوگ بھی اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں، گورنر حاجی غلام علی
روایتی تعلیم سے ہٹ کر جدید تعلیم و تحقیق دریافت کریں، حاجی غلام علی
لیکچررز کو معطل نہیں کیا جائے گا، اطمینان رکھیں، حاجی غلام علی