Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi listening public issues during second day of Open Public Day held at his residence Kundi Model Farm Dera Ismail Khan on Tuesday.

DIKHAN
Date

ڈی آئی خان، 6 جنوری 2026
    گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران اپنی رہائشگاہ کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں دوسرے روز بھی اوپن پبلک ڈے کا انعقاد کیااورعوامی شکایات و مسائل سننے کیلئے منگل کے روز بھی کنڈی ماڈل فارم میں موجود رہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اورمضافاتی علاقوں کے عوام سمیت پیپلز پارٹی کے کارکن کنڈی ماڈل فارم پہنچے اور گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی۔گورنر خیبرپختونخوا نے عوام علاقہ کے سماجی، معاشرتی اور مختلف محکموں سے متعلق مسائل و شکایات سنیں اورعوامی شکایات و مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ڈی آئی خان میں 2 روز اوپن پبلک ڈے کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے،متعلقہ محکموں کو عوامی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کنڈی ماڈل فارم عوامی رابطے کی علامت ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔کنڈی ماڈل فارم کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے پر شہریوں اور پارٹی کارکنوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔#