Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by delegation of electronic & Print media persons of Azad Jammu & Kashmir at Governor House Peshawar on Saturday.

Kashmir
Date

PESHAWAR: 1st NOV 2025:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آزاد جموں و کشمیر کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں پر مشتمل نمائندہ وفد نے صدر سجاد قیوم میر کی قیادت میں ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر نصیر انور، جنرل سیکرٹری اشفاق شاہ، سہیل مغل، سید آفاق شاہ، سرفراز میر اور دیگر شامل تھے. ملاقات میں کشمیر کی مجموعی صورتحال، بالخصوص حالیہ تحریک کے بعد پیدا ہونے والی تازہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ کشمیرکے فیصلے کشمیری عوام کو ہی کرنے چاہئیں، خیبرپختونخوا کے عوام کشمیری عوام کیلئے جذبات اور محبت رکھتے ہیں،اُن کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ ہمیشہ کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔گورنر نے وفد کو صوبے کی موجودہ صورتحال، امن و ترقی کے اقدامات اور میڈیا کے مثبت کردار سے متعلق  آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ کو اس وقت افغان سرحد سے دراندازی اور بھارتی حمایت یافتہ دھشت گردوں کی سرکوبی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، دھشت گردوں کے مکمل خاتمے اور پائیدار قیام امن کے لیے صوبہ کے عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس صوبہ کے عوام نے کئ دھائیوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات میں صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد ہوکر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن صوبہ کی مجموعی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔#