Date
PESHAWAR: NOV 2, 2025:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں پڑے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دھماکہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہارعقیدت پیش کیا ہے. گورنر نے پولیس لائنز پشاور میں شہید پولیس اھلکار کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی اور شہید کی جسد خاکی پر پھول چرھائے.گورنر نے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.#