PESHAWAR: NOV 3, 2025:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایران کے دارالحکومت تہران میں عالمی مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے کم عمر حافظ قرآن قاری محمدابوبکر نے گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے ملاقات میں قاری وحافظ محمدابوبکرکو ملک کانام عالمی سطح پر روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
گورنرنے اس موقع پر کہاکہ قاری محمدابوبکر کو اُن کی بہترین کارکردگی پر وزیراعظم اور متعلقہ حکام سے انہیں سول ایوارڈ نوازنے کیلئے سفارش کی جائے گی- گورنر نے قاری و حافظ محمدابوبکر کو اپنی جانب سے تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ ننھے پاکستانی حافظ قرآن قاری محمدابوبکرنے اس کے علاوہ عراق میں عالمی مقابلہ حسن قرات اوردیگر ممالک میں بھی بہترین قرات پر ایوارڈز حاصل کیے اور ملک وقوم کانام روشن کیا ہے۔ #