PESHAWAR: MARCH 8, 2026:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کیجانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا. افطار ڈنر میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی. پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا سمیت پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اراکین بھی افطار ڈنر میں شریک تھے. میٹروپولیٹین پشاور کی کابینہ، پیپلزپارٹی کے ڈویژنل و ضلعی صدور،جنرل سیکریٹریز اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی.افطار ڈنر کے موقع پر صوبہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی. گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی پاسدار اور عوامی امنگوں کی ترجمان ہے، پیپلزپارٹی کے تمام عہدیدار صوبہ میں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ہم سب کا مشترکہ مقصد صوبہ کو ترقی یافتہ اور امن کا گہوارہ بنانا ہے. #