Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by MNA Ramesh Kumar Vankwani at Governor House.

Faisal Karim Kundi called on by MNA Ramesh Kumar Vankwani at Governor House
Date

پشاور ، 28 اپریل 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی. 

ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا. ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اختیار کی گئی پالیسی اور اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی. اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی شہری حقوق فراہم کرتا ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کو بحیثیت پاکستانی شہری شخصی و مذہبی حقوق حاصل ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے. #